تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Big news for salaried class: Government announces upcoming relief
وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ حکومت جلد تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کرے گی۔
وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ بہت زیادہ ہے، اس لیے حکومت مرحلہ وار اور مناسب انداز میں ریلیف دینے کی کوشش کرے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ منی بجٹ یا ہنگامی ٹیکس اقدامات کی ضرورت نہیں ہے۔ بلال اظہر کیانی کے مطابق آئی ایم ایف سے قرض کی قسط کا اجراء پاکستانی معیشت پر عالمی اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کی رپورٹس بھی پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کو مثبت قرار دے رہی ہیں۔
وزیر مملکت خزانہ نے بتایا کہ ملک میں اوسط مہنگائی 24 فیصد سے کم ہو کر 5 فیصد تک آگئی ہے، جس سے عوام کی قوت خرید میں بہتری کے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نجی شعبے کی مشاورت سے معاشی فیصلے کر رہے ہیں اور گزشتہ ڈیڑھ سال میں مالی استحکام اور ڈسپلن کے اقدامات کامیابی سے جاری ہیں۔
بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ایف بی آر ٹیکس ریونیو میں پچھلے سال 26 فیصد اضافہ ہوا ہے، اور حکومت اشرافیہ پر سخت کارروائی کر رہی ہے۔ تمباکو سیکٹر میں اصلاحات کی گئیں، کسٹمز میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے فیس لیس سسٹم متعارف کروایا گیا، اور پہلے سے ٹیکس دینے والوں پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔ ٹیکس چوروں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔
انہوں نے زور دیا کہ معاشی اصلاحات کا مقصد عوام کو ریلیف دینا اور فوائد پہنچانا ہے۔ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر مستحکم کیے گئے ہیں۔ اگر معاشی استحکام نہ آتا تو ملک کو سری لنکا کی طرح کے خطرات لاحق ہو سکتے تھے۔ سرکاری اداروں کی نجکاری اور ٹیرف اصلاحات بھی ناگزیر ہیں تاکہ معیشت مضبوط اور پائیدار ہو۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











