بھارتی غیر قانونی اقدامات خطے میں امن کیلئے خطرہ ہیں، نائب وزیر اعظم

India's illegal actions pose a threat to regional peace, says Deputy Prime Minister
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارتی غیر قانونی اقدامات خطے میں امن کیلئے خطرہ ہیں۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے غیر ملکی سفارت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی نہیں ہوسکتی، بھارت نے اپریل میں سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کیا، بھارتی غیر قانونی اقدامات خطے میں امن کیلئے خطرہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں، بھارت نے پیشگی اطلاع کے بغیر دریائے چناب میں پانی چھوڑا، بھارت کا حالیہ اقدام پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی واضح مثال ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ معاہدے کے تحت ضروری ڈیٹا اور معلومات پاکستان کو فراہم نہیں کی گئیں، بھارت نے ہائیڈرولوجیکل ڈیٹا اور مشترکہ نگرانی کا عمل روک رکھا ہے، کشن گنگا اور رتلے جیسے منصوبے تکنیکی شرائط کی خلاف ورزی ہیں۔
نائب وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے انڈس واٹر کمشنر کے ذریعے باضابطہ سفارتی اور قانونی راستہ اختیار کیا، بھارتی اقدامات سے پاکستان کی غذائی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے، بھارت کی جانب سے تنازعات کے حل سے فرار عالمی قوانین کی نفی ہے، بھارتی اقدامات پاکستان کی سلامتی، معیشت اور لوگوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









