سونا خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری؛ قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

Gold prices in Pakistan Today - December 19, 2025
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں زبردست کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 54 ہزار 862 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 89 ہزار 970 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی 52 روپےکی کمی سے 6 ہزار 848 روپے کی ہوگئی جبکہ 10 گرام چاندی 44 روپے کی کمی سے 8 ہزار 871 روپے کی ہوگئی۔
اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں 9 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 3425 ڈالر پر آگیا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











