حکومت کا سولر صارفین کیلئے بڑا فیصلہ

Government makes major decision for solar consumers
نیپرا نے نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے نئے قواعد و ضوابط جاری کر دیے ہیں۔
نئے قواعد و ضوابط کے تحت بجلی کی خریداری اور فروخت کے لیے الگ الگ ٹیرف نافذ کیے جائیں گے۔ نئے ریگولیشنز 2025 کے مطابق بجلی کمپنی صارف سے نیشنل ایوریج انرجی پرچیز پرائس پر بجلی خریدے گی، جبکہ صارف کو بجلی موجودہ ٹیرف کے مطابق فراہم کی جائے گی۔
اس نظام میں "پروزیومر” کی اصطلاح متعارف کروائی گئی ہے، جس کے تحت صارف اپنے لوڈ سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔ نیپرا کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ صارف کی پیداوری صلاحیت پر نظرثانی کرے اور ضرورت کے مطابق اصلاحات کرے۔
نئے نظام کے تحت ہر صارف کے لیے بجلی کی خرید و فروخت کے الگ الگ میٹر نصب کیے جائیں گے۔ صارف اپنی پیدا کی گئی بجلی کسی دوسرے صارف کو فروخت نہیں کر سکے گا۔ نیپرا کے مطابق یہ قواعد نئے صارفین پر فوری طور پر لاگو ہوں گے، جبکہ موجودہ صارفین پر یہ ریگولیشنز پرانے معاہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد نافذ ہوں گے۔
اعداد و شمار کے مطابق ملک میں سولر صارفین کی تعداد 4 لاکھ 24 ہزار 841 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ نیٹ میٹرنگ صارفین کی تعداد چھ ہزار 340 ہے۔ آف گرڈ صارفین کی مجموعی صلاحیت 12 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گئی ہے۔ نئے قواعد و ضوابط سے توانائی کے شعبے میں شفافیت اور صارفین کے حقوق کی بہتر حفاظت ممکن ہوگی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











