اقوام متحدہ کا غزہ میں قحط کے خاتمے کا اعلان، صورتحال اب بھی نازک

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں قحط کی صورتحال اب ختم ہو چکی ہے، تاہم انسانی حالات اب بھی شدید نازک ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ نے جمعہ کو جاری بیان میں بتایا کہ اگست میں جس قحط کا اعلان کیا گیا تھا، وہ انسانی امداد کی بہتر رسائی کے باعث ختم ہوا ہے۔
تاہم اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں حالات مکمل طور پر معمول پر نہیں آئے۔ خوراک، رہائش اور بنیادی سہولیات کی کمی بدستور موجود ہے۔
اقوام متحدہ کے فوڈ مانیٹرنگ ادارے انٹیگریٹڈ فوڈ سکیورٹی فیز کلاسیفیکیشن (IPC) کے مطابق غزہ میں غذائی صورتحال میں کچھ بہتری آئی ہے، لیکن خطرات ابھی ختم نہیں ہوئے۔
ادارے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی 70 فیصد سے زائد آبادی عارضی پناہ گاہوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ سردیوں کی بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث بھوک اور مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کو اب بھی ایمرجنسی فوڈ سکیورٹی کی سطح پر رکھا گیا ہے، تاہم اپریل 2026 تک کسی بھی علاقے کو قحط کی درجہ بندی میں شامل نہیں کیا گیا۔
انسانی اداروں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ غزہ کے لیے امداد کا سلسلہ بلا رکاوٹ جاری رکھا جائے تاکہ صورتحال دوبارہ بگڑنے سے روکی جا سکے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










