ہفتہ، 20-دسمبر،2025
ہفتہ 1447/06/29هـ (20-12-2025م)

یہ ابھی ابتداء ہے، آگے انتہا اور قیامت باقی ہے: فیصل واوڈا

20 دسمبر, 2025 11:22

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 9 مئی کے کیسز سے متعلق حالیہ فیصلے صرف آغاز ہیں اور آگے مزید سخت مراحل آنے والے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ دسمبر کا مہینہ اہم ہے اور حالات پہلے ہی واضح ہو چکے تھے، لیکن بعض لوگوں نے جان بوجھ کر ان حقائق کو نظر انداز کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ کئی برسوں سے خبردار کرتے رہے، مگر ان کی بات پر توجہ نہیں دی گئی۔ ان کے مطابق اب معاملات اس مقام تک پہنچ چکے ہیں جہاں سے قانونی اور دنیاوی طور پر واپسی ممکن نہیں رہے گی۔

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو طاقت اور غرور کا سہارا تھا، وہ خود بھی کمزور ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تکبر اور ضد نے صورتحال کو مزید خراب کیا۔

انہوں نے 9 مئی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان واقعات کے شواہد اور گواہیاں ابھی سامنے آنا باقی ہیں۔ ان کے مطابق چند سیکنڈ کی ویڈیوز نے لوگوں کو گمراہ کیا اور حالات کو آگے بڑھایا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ عمل یہاں ختم نہیں ہوگا اور آنے والے دنوں میں مزید حقائق منظرِ عام پر آئیں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔