پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں ریکارڈ درستگی کروانا چاہتے ہیں تو یہ آسان طریقہ جان لیں!

If you want to correct your records at the Punjab Land Record Authority, learn this easy method!
پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (PLRA) نے شہریوں کے لیے ریکارڈ درست کرنے کا آسان اور مؤثر طریقہ کار متعارف کروایا ہے۔
PLRA اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیوز کے ذریعے عوام الناس کو درستگی کے عمل کے بارے میں آگاہ کرتی رہتی ہے۔ شہری کو سب سے پہلے استقبالیہ پر اپنا اصلی شناختی کارڈ دکھانا ہوگا۔ اس کے بعد اپنی تصاویر اور بائیو میٹرک تصدیق کروانی ہوگی اور لازمی طور پر ٹوکن حاصل کرنا ہوگا۔
ریکارڈ کی جانچ پڑتال سروس سینٹر کے اہلکار کرتے ہیں۔ وہ یہ دیکھتے ہیں کہ ریکارڈ میں غلطی ڈیٹا انٹری کی وجہ سے ہے یا فیلڈ عملے کی جانب سے۔ سروس سینٹر کا عملہ درست ڈیٹا کو انچارج کو بھیجتا ہے۔ انچارج متعلقہ ریکارڈ سے موازنہ کے بعد اسے اے ڈی ایل آر (ADLR) کو تصدیق کے لیے بھیجتا ہے۔ اے ڈی ایل آر تحقیق کے بعد ریکارڈ کی تصدیق کرتا ہے اور شہری کے لیے درستگی کو حتمی شکل دیتا ہے۔
اس سادہ اور شفاف طریقہ کار کے ذریعے شہری وقت اور پیسے کی بچت کے ساتھ اپنے ریکارڈ کی درستگی یقینی بنا سکتے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










