ہفتہ، 20-دسمبر،2025
ہفتہ 1447/06/29هـ (20-12-2025م)

سعودی عرب؛ ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اہم فیصلہ ہوگیا

20 دسمبر, 2025 13:12

سعودی عرب میں وزارتِ افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری 2026 سے مملکت میں تمام گھریلو کارکنوں کی تنخواہیں بینک کے ذریعے ادا کی جائیں گی۔ اس اقدام کا مقصد گھریلو ملازمین کی اجرت کو منظم کرنا اور ملازم و اسپانسر دونوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

وزارت کے مطابق یہ قانون مرحلہ وار نافذ کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں یکم جولائی 2024 سے نئے ویزے پر آنے والے گھریلو کارکن شامل تھے، جن کے اسپانسرز پر پابندی تھی کہ تنخواہ بینک کے ذریعے ادا کریں۔ دوسرے مرحلے میں وہ اسپانسر شامل تھے جن کے پاس چار یا زائد گھریلو ملازمین تھے، جبکہ تیسرے مرحلے میں تین یا زیادہ کارکن رکھنے والے اسپانسرز شامل تھے جس کا آغاز جولائی 2025 میں ہوا۔

چوتھے اور آخری مرحلے کے تحت یکم جنوری 2026 سے تمام گھریلو کارکنان کی کیٹگریز اس سسٹم میں شامل ہوں گی۔ وزارت نے واضح کیا ہے کہ یہ نظام کارکن اور اسپانسر دونوں کے حقوق کے تحفظ، اجرت کی بروقت ادائیگی اور مالی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے بنایا گیا ہے۔

سعودی وزارتِ افرادی قوت کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کے نفاذ سے گھریلو ملازمین کی اجرت میں تاخیر اور غیر رسمی ادائیگیوں کے مسائل ختم ہوں گے اور اسپانسرز کے لیے بھی عمل آسان اور شفاف ہو جائے گا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔