ہفتہ، 20-دسمبر،2025
ہفتہ 1447/06/29هـ (20-12-2025م)

بانی پی ٹی آئی کو کسی دوسری جیل منتقل نہیں کررہے، رانا ثنا اللہ

20 دسمبر, 2025 16:52

مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کسی دوسری جیل منتقل نہیں کررہے۔

مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ نے چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کسی دوسری جیل منتقل نہیں کررہے، دوسروں کو چور کہنے والا خود چور نکلا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی غلطیوں کی وجہ سے آئی ایم ایف میں جانا پڑا، بانی پی ٹی آئی سے صرف ملاقات کی جائے تو کوئی شکایات نہیں۔

مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سال2018میں آر ٹی ایس بٹھا کر ایک اناڑی کو لایا گیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔