منگل، 23-دسمبر،2025
منگل 1447/07/03هـ (23-12-2025م)

امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب دوسرا تیل بردار جہاز ضبط کر لیا

21 دسمبر, 2025 09:20

امریکا نے وینیزویلا کے ساحل کے قریب ایک تیل بردار جہاز کو تحویل میں لے لیا ہے۔

یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وینیزویلا میں پابندی کے شکار تیل بردار جہازوں کی آمد و رفت پر "ناکہ بندی” کے اعلان کے چند دن بعد سامنے آیا ہے۔

کارروائی ایسے وقت ہوئی ہے جب امریکہ خطے میں اپنی فوجی موجودگی میں اضافہ کر رہا ہے اور وینیزویلا کے صدر نیکولس مادورو پر سیاسی دباؤ بڑھا رہا ہے۔

وینیزویلا کی حکومت نے اس امریکی اقدام پر فوری طور پر کوئی سرکاری بیان نہیں دیا، مگر پہلے بھی وہ بارہا امریکا پر الزام عائد کر چکی ہے کہ وہ ملک کے تیل کے ذخائر پر غیر قانونی طور پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ امریکی کارروائی اس ماہ میں دوسرا واقعہ ہے جس میں وینیزویلا کے قریب تیل بردار جہاز کو ضبط کیا گیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔