منگل، 23-دسمبر،2025
منگل 1447/07/03هـ (23-12-2025م)

معروف کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

21 دسمبر, 2025 11:50

دنیا کے نامور سوئس ٹینس اسٹار اسٹین واورینکا نے تصدیق کی ہے کہ 2026 کا سیزن ان کے پروفیشنل کیریئر کا آخری سال ہوگا۔

واورینکا نے اپنے کیریئر کے اختتام کو ’’بہترین ممکنہ انداز‘‘ میں مکمل کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

Image

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہر کہانی کا ایک اختتام ہوتا ہے، اور اب وقت آ گیا ہے کہ وہ اپنے کیریئر کا آخری باب لکھیں۔

واورینکا نے 2014 میں آسٹریلین اوپن 2015 میں فرنچ اوپن اور 2016 میں یو ایس اوپن جیت کر ثابت کیا کہ وہ فیڈرر، نڈال اور جوکووچ جیسے عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اپنے کیریئر میں واورینکا نے 16 اے ٹی پی ٹائٹلز اپنے نام کیے، تاہم ان کا آخری ٹائٹل 2017 میں جنیوا میں حاصل ہوا تھا۔ 2014 میں وہ عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر پہنچے، مگر حالیہ برسوں میں مسلسل انجریز نے ان کے کیریئر پر اثر ڈالا، اور اس وقت وہ 157 ویں نمبر پر ہیں۔

ٹور لیول پر 582 فتوحات کے ساتھ واورینکا موجودہ فعال کھلاڑیوں میں چوتھے نمبر پر ہیں، ان سے آگے صرف گیل مونفلس ہیں، جو خود اگلے سال ریٹائر ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

واورینکا نے بین الاقوامی سطح پر بھی نمایاں کردار ادا کیا۔ انہوں نے 2008 بیجنگ اولمپکس میں راجر فیڈرر کے ساتھ مل کر ڈبلز میں گولڈ میڈل جیتا، اور 2014 میں سوئٹزرلینڈ کو اس کا پہلا ڈیوس کپ ٹائٹل دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اپنے آخری سیزن کا آغاز واورینکا 2 جنوری سے پرتھ میں شروع ہونے والے یونائیٹڈ کپ سے کریں گے، جہاں مداح ایک بار پھر انہیں کورٹ پر ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔