پاکستان کا بڑا اعزاز؛ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اعلیٰ ترین سعودی میڈل سے سرفراز

پاکستان کا بڑا اعزاز؛ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اعلیٰ ترین سعودی میڈل سے سرفراز
چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سعودی عرب کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سعودی وزیر دفاع سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کرہ بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاک-سعودی عرب دفاعی اور اسٹریٹجک تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر علاقائی سلامتی اور بدلتی جیو اسٹریٹجک صورتحال پر بھی مشاورت کی گئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سعودی قیادت نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی، جبکہ فیلڈ مارشل نے برادرانہ تعلقات پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان نے سعودی عرب کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنے مکمل عزم کا اظہار کیا۔
اس دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسی لینس سے نوازا گیا، جو شاہ سلمان کے شاہی فرمان کے تحت دیا گیا۔
یہ اعزاز دفاعی تعاون اور علاقائی امن کے لیے خدمات کے اعتراف میں پیش کیا گیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











