غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری، مزید فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری، مزید فلسطینی شہید
غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں، جن کے نتیجے میں مزید 2 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
بین الاقوامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران ایک بچے سمیت دو فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنایا۔
اسی دوران غزہ شہر میں بمباری کے باعث ایک عمارت گر گئی، جس میں 4 فلسطینیوں کی موت ہوگئی۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق 10 اکتوبر کی جنگ بندی کے بعد سے اب تک 46 عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں، جن میں 18 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
مزید برآں اسرائیلی کابینہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی علاقوں میں 19 نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی منظوری بھی دی ہے، جس سے کشیدگی میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












