نوجوانوں کی محنت اور اعتماد نے ایشیا کپ جیت کر دکھایا، سرفراز احمد

نوجوانوں کی محنت اور اعتماد نے ایشیا کپ جیت کر دکھایا، سرفراز احمد
پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے مینٹور اور سابق قومی کپتان سرفراز احمد نے فائنل میں جیت پر کہا ہے کہ ٹیم کی کامیابی مکمل طور پر کھلاڑیوں کی محنت اور اللہ کے فضل کا نتیجہ ہے۔
دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے بتایا کہ انہوں نے کھلاڑیوں کی رہنمائی اور اعتماد بڑھانے کا کام کیا، لیکن اصل محنت اور کارکردگی ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں نے دکھائی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے لیکچر نہیں دیے، یہ سب کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ اور محنت کا نتیجہ ہے۔
سرفراز احمد نے کھلاڑیوں کو ٹیم ورک میں نمایاں کردار ادا کرنے پر سراہا۔
ان کا کہنا تھا کہ بلے باز سمیر منہاس نے دباؤ میں شاندار اننگز کھیلیں، جبکہ کوچز نے ملتان میں سمیر کے ساتھ محنت کر کے اسے میدان میں بہترین کارکردگی دکھانے کے قابل بنایا۔ بالرز علی رضا، عبدالسبحان اور صائم نے محنت اور لگن سے بولنگ کی، اور یہی ٹیم ورک جیت کی بنیاد بنا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خدا کا شکر کرنے کے لیے الفاظ کم ہیں، اگر نیت اور گمان اچھا ہو تو نتیجہ بھی اچھا نکلتا ہے۔
سرفراز احمد نے ٹیم کی فتح کو نوجوانوں کی محنت، ٹیلنٹ اور ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












