چیئرمین پی سی بی کا پاکستان انڈر 19 کے ایشیا کپ جیتنے کی خوشی میں بڑا اعلان

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان انڈر 19 ٹیم کے ایشیا کپ جیتنے کے موقع پر کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد دی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے ہر کھلاڑی کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔
محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب جنگجو ہیں، آپ نے پاکستان کا نام فخر کے ساتھ بلند کیا۔
انہوں نے خصوصی طور پر ٹیم کے اسٹار کھلاڑی سمیر منہاس کو بھی سراہا اور کہا کہ سمیر منہاس آپ ہمارا فخر ہیں، آپ نے بہترین کھیل پیش کیا۔
ذرائع کے مطابق سمیر منہاس کے لیے ایک انفرادی انعام بھی رکھا گیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ انڈر 19 ایشیا کپ میں کھلاڑیوں کی بہترین پرفارمنس کے اعتراف میں ان کے اگلے دو سال کے اخراجات پی سی بی برداشت کرے گا، تمام کھلاڑیوں کے میڈیکل اور دیکھ بھال کا خیال پی سی بی بہترین طریقے سے رکھے گا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












