پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما انتقال کرگئے

Senior leader of Pakistan Peoples Party passes away
پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما بسم اللہ خان کاکڑ انتقال کرگئے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے معروف رہنما بسم اللہ خان کاکڑ کا انتقال ہو گیا ہے۔ وہ کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں دوران علاج ان کا انتقال ہوا۔
بسم اللہ خان کاکڑ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے سرگرم رہنما تھے اور صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے عہدے پر فائز رہے۔ انہوں نے بلوچستان میں پارٹی کی سرگرمیوں کو بڑھانے اور مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
وہ قلعہ عبداللہ سے صوبائی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ سیاسی حلقوں میں بسم اللہ خان کاکڑ کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا اور ان کے انتقال پر سیاسی رہنماؤں اور ساتھی کارکنوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











