فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی قومی ٹیم کی ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی قومی ٹیم کی ملاقات
راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم اور ٹیم مینجمنٹ نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو تاریخی کامیابی پر دلی مبارکباد دی۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ نظم و ضبط، ٹیم ورک اور لڑنے کے جذبے نے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔
انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی محنت، لگن اور شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہترین کارکردگی کے لیے پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ معیار کو ہمیشہ برقرار رکھنا ضروری ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کے خلاف فتح کو پوری قوم کے لیے باعثِ فخر قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کے نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ اور روشن مستقبل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو نہ صرف کھیل میں بلکہ قومی تشخص کے سفیر کے طور پر بھی اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اپنانا ہوگا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق قومی انڈر 19 ٹیم نے فیلڈ مارشل کی حوصلہ افزائی کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی ملک کا نام روشن کرتی رہے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









