منگل، 23-دسمبر،2025
منگل 1447/07/03هـ (23-12-2025م)

پی ٹی آئی کا واحد راستہ بغاوت اور سیاسی مخالفین کو ختم کرنا ہے: رانا ثنا اللہ

23 دسمبر, 2025 08:38

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا واحد راستہ بغاوت اور سیاسی مخالفین کو ختم کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف مذاکرات کے عمل میں سنجیدہ نہیں اور اس کی سیاست کا محور بغاوت اور سیاسی مخالفین کو دیوار سے لگانا ہے۔

انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے لیے سیاسی راستے بند کر دیے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے چار مرتبہ بات چیت کی پیشکش کی گئی، تاہم پی ٹی آئی نے ہر بار محاذ آرائی کو ترجیح دی۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی قیادت صرف ایک راستے پر گامزن ہے، جو ملک میں انتشار اور عدم استحکام کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص گروہ دانستہ طور پر افراتفری، انارکی اور فتنہ انگیزی پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی گئی تو ریاستی ادارے اپنا آئینی کردار ادا کریں گے۔

رانا ثنا اللہ نے خبردار کیا کہ اگر احتجاج کا انداز بدلا گیا تو حکومت کی حکمتِ عملی بھی اسی مناسبت سے مختلف ہوگی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔