پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑی خبر آگئی

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان ہوگیا
جاری مالی سال کے دوران پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں درآمدی حجم گزشتہ سال کے مقابلے میں کم رہا۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق جولائی سے نومبر تک پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 6 ارب 41 کروڑ 60 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ رقم 6 ارب 52 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تھی۔ اس طرح سالانہ بنیاد پر پیٹرولیم درآمدات میں 2 فیصد کمی سامنے آئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق نومبر کے مہینے میں پیٹرولیم گروپ کی درآمدات میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔
نومبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 1 ارب 26 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا۔ گزشتہ سال نومبر میں یہ حجم 1 ارب 40 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھا۔ اس طرح ایک سال میں نومبر کے دوران 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
ماہانہ بنیاد پر بھی درآمدات میں کمی سامنے آئی ہے۔ اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات 8 فیصد کم ہوئیں۔
اکتوبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات 1 ارب 37 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھیں، جو نومبر میں کم ہو کر 1 ارب 26 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہ گئیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












