مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا دوسرا رشتہ کیسے طے پایا؟

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا دوسرا رشتہ کیسے طے پایا؟
پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق جنید صفدر کا رشتہ ن لیگ کے رہنما شیخ روحیل اصغر کی پوتی شانزے اصغر کے ساتھ طے پا گیا ہے۔ دونوں خاندان جلد نوجوان جوڑے کو شادی کے بندھن میں باندھنے والے ہیں۔
یہ واضح رہے کہ جنید صفدر کی گزشتہ شادی عائشہ سیف سے ہوئی تھی، لیکن یہ رشتہ زیادہ عرصے تک برقرار نہ رہ سکا۔
شیخ روحیل اصغر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی پوتی شانزے اور مریم نواز کی چھوٹی بیٹی ماہ نور کے درمیان اچھا تعلق ہے، اور دونوں کی فیملیز نے ملاقات کے بعد شادی کی منظوری دے دی ہے۔
روحیل اصغر نے کہا کہ شانزے کو جنید صفدر کے لیے پسند کیا گیا اور دونوں خاندانوں نے باقاعدہ طور پر رشتہ منظور کیا۔
شادی کی تقریبات 16 سے 18 جنوری 2026 کے درمیان منعقد ہوں گی، جہاں مہندی کی تقریب جاتی امرا میں ہوگی، بارات لاہور میں ہوگی جبکہ ولیمہ دوبارہ جاتی امرا میں رکھا جائے گا۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












