منگل، 23-دسمبر،2025
منگل 1447/07/03هـ (23-12-2025م)

اچانک بڑا اضافہ؛ سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

23 دسمبر, 2025 13:32

پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 8,500 روپے بڑھ گئی۔ اب یہ پہلی بار 470,862 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 24 کیرٹ کے دس گرام سونے کی قیمت بھی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی۔ دس گرام سونے کے بھاؤ میں 7,288 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 403,688 روپے ہو گیا ہے۔

چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ فی تولہ چاندی 7,205 روپے پر برقرار ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔