منگل، 23-دسمبر،2025
منگل 1447/07/03هـ (23-12-2025م)

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت سے متعلق اہم خبر آگئی

23 دسمبر, 2025 14:27

کراچی: ملک میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر کی اوپن مارکیٹ میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق معروف درجہ اول کی کمپنی کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 6 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد درجہ اول کا گھی اور آئل 590 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی کمپنی کے 5 کلوگرام پیک کی قیمت 30 روپے اضافے کے بعد 2,960 روپے ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ مارکیٹوں میں یہ گھی اور آئل 580 روپے فی کلو میں بھی دستیاب ہے۔ تاہم مجموعی طور پر قیمتوں میں مسلسل اضافہ صارفین کے لیے تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔

شہریوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتیں عام آدمی کی قوتِ خرید پر براہِ راست اثر ڈال رہی ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔