پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر سدرا نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر سدرا نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر سدرا نواز نے ازدواجی زندگی کا آغاز کر دیا ہے۔
ان کی شادی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں قریبی رشتہ داروں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی۔
شادی سے قبل مہندی اور مایوں کی تقریبات بھی ہوئیں، جن میں قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کر کے خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔ یہ تقریبات لاہور کے ایک فارم ہاؤس میں منعقد کی گئیں۔
اس موقع پر سدرا نواز کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی کے نئے مرحلے پر خوش اور پُرامید ہیں اور مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ولیمے کی تقریب کراچی میں رکھی گئی ہے، جس میں ٹیم کی ساتھی کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











