جمعہ، 16-جنوری،2026
جمعہ 1447/07/27هـ (16-01-2026م)

سرکاری ملازمین کی موجیں؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا

24 دسمبر, 2025 12:40

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کرسمس کے موقع پر صوبے کے مسیحی سرکاری ملازمین کے لیے ایک تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں کرسمس کی تقریب کے دوران کیا گیا۔ تقریب میں وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ملازمین میں تحائف تقسیم کیے گئے اور کرسمس کا کیک بھی ملازمین کے ساتھ کاٹا گیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اقلیتیں وزیراعلیٰ کے دل کے بہت قریب ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے پنجاب حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسیحی ملازمین کی خدمات قابل ستائش ہیں اور وہ صوبے کا فخر ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔