بھارت کو جنگ میں ایسا سبق ملا جو کبھی نہیں بھولے گا، وزیراعظم شہباز شریف

PM expresses commitment to empower youth
مظفر آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران پوری پاکستانی قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی رہی۔
مظفر آباد میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جنگ کے دنوں میں کشمیری عوام سمیت ملک بھر کے لوگوں نے افواجِ پاکستان کی کامیابی کے لیے دعائیں کیں۔ افواجِ پاکستان نے دشمن کو ایسا سبق سکھایا جو وہ پوری زندگی یاد رکھے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کو دنیا کے نقشے پر ایک باوقار مقام دلائیں گے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ وہ دن ضرور آئے گا جب مقبوضہ کشمیر آزاد ہوگا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی ترقی محنت اور مسلسل جدوجہد سے ممکن ہے۔ صلاحیت اور عزم کسی جسمانی کمزوری کے محتاج نہیں ہوتے۔
انہوں نے لیپ ٹاپ اسکیم پر تنقید کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بعض عناصر نے اسے رشوت قرار دیا، حالانکہ نواز شریف کے دور میں لاکھوں لیپ ٹاپ شفاف انداز میں تقسیم کیے گئے اور کسی کو سفارش پر نہیں دیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ تقسیمِ برصغیر کے وقت لاکھوں لوگوں نے عظیم قربانیاں دیں۔ انہی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ محض ایک مشین نہیں بلکہ ایک وژن ہے، جو نوجوانوں کو تعلیم، ٹیکنالوجی اور ترقی کی طرف لے جاتا ہے۔
وزیراعظم نے اعلان کیا کہ آزاد جموں و کشمیر میں چار دانش اسکول قائم کرنے کی منظوری دی جا چکی ہے۔ حکومت نوجوانوں کی تعلیم اور تربیت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی سے لیس کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ لیپ ٹاپ اسکیم پاکستان کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









