جمعہ، 16-جنوری،2026
جمعہ 1447/07/27هـ (16-01-2026م)

قائداعظم کے یومِ پیدائش پر مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

25 دسمبر, 2025 08:41

بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ پیدائش کے موقع پر کراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کے دوران پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے مزارِ قائد پر سلامی پیش کی۔ کراچی میں منعقدہ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی میجر جنرل افتخار حسین چوہدری (ہلالِ امتیاز) تھے۔

آرمی، نیوی اور پاک فضائیہ کے دستے چار، چار ماہ کے لیے گارڈز کے فرائض سنبھالتے ہیں۔ اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

مہمانِ خصوصی میجر جنرل افتخار حسین چوہدری نے مزارِ قائد پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔