ایک اور سال، ایک اور درد: کراچی کی سڑکیں جان لیوا ثابت؛ 2025 میں کتنے خاندانوں نے اپنے پیاروں کو کھویا؟ تعداد سامنے آگئی

ایک اور سال، ایک اور درد: کراچی کی سڑکیں جان لیوا ثابت؛ 2025 میں کتنے خاندانوں نے اپنے پیاروں کو کھویا؟ تعداد سامنے آگئی
کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات میں اموات اور زخمیوں کی تعداد میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق سال کے آغاز سے اب تک شہر میں 847 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ تقریباً 11,990 افراد مختلف نوعیت کی چوٹوں کا شکار ہوئے ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہائی وے اور شہر کے مصروف علاقوں میں ہیوی ٹریفک، ڈمپر، ٹریلر اور واٹر ٹینکر کے حادثات میں سب سے زیادہ جانیں ضائع ہوئی ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ہیوی ٹریفک سے 256، ڈمپر سے 44، ٹریلر سے 99 اور واٹر ٹینکر کے حادثات میں 60 افراد ہلاک ہوئے۔
اس کے علاوہ منی ٹرک اور بس کے حادثات میں بھی 20 اور 33 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔
جاں بحق ہونے والوں میں 663 مرد، 87 خواتین اور 97 بچے شامل ہیں۔
ریسکیو حکام شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ سڑکوں پر احتیاط کریں، قوانین کی پاسداری کریں اور حادثات کی شرح کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









