2025 میں پاکستانیوں نے ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟ نتائج جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

What did Pakistanis search the most on TikTok in 2025?
ٹک ٹاک نے 2025 میں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے موضوعات کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں سیاحت، کھانے، کرکٹ، تفریحی شوز، موسیقی، سوشل میڈیا کری ایٹرز اور روزمرہ زندگی سے متعلق عملی معلومات شامل ہیں۔
ٹک ٹاک کے مطابق صارفین نے اس پلیٹ فارم کو نہ صرف تفریح کے لیے بلکہ معلومات، رہنمائی اور خریداری سے قبل پروڈکٹ ریویوز دیکھنے کے لیے بھی استعمال کیا۔ لوگ سفر سے قبل مقامات کے ریویوز جانچتے، مہندی کے ڈیزائن تلاش کرتے، فٹنس اور تعلیم سے متعلق مواد دیکھتے اور تفریحی شوز کے تازہ ترین لمحات سے آگاہ رہتے رہے۔
جنوبی ایشیا میں ٹک ٹاک کانٹینٹ آپریشنز کے سربراہ عمیس نوید کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک سرچ پاکستان میں روزمرہ فیصلوں کا اہم ذریعہ بن چکی ہے۔ صارفین تازہ ترین کرکٹ لمحات، ویک اینڈ ٹرپس کی منصوبہ بندی اور نئی معلومات حاصل کرنے کے لیے ٹک ٹاک استعمال کر رہے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں TravelTok# میں 53 فیصد، FoodTok# میں 52 فیصد، StudyTok# میں 60 فیصد جبکہ FitnessTok# میں 66 فیصد اضافہ ہوا۔ سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے مقامات میں اسلام آباد، قلعہ التیت، دریائے چناب، لاہور اور کراچی شامل ہیں۔
سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی خبریں اور لمحات بابر اعظم کی سوویں سینچری، پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ اور بھارت، نادیہ میری سوہنٹری سوانی اور سیلاب ہیں۔ ٹی وی شوز میں ترک سیریز، تماشا، میری بہوئیں اور ہم ایوارڈز 2025 سب سے زیادہ مقبول رہے۔
سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے گانے جھول، سپریم، پل پل، جے پتا ہوندا اور رانجھیا وے ہیں۔ کھانے میں لاوا برگر، بریانی، آلو، دبئی چا کلٹ اور ماچا ڈرنک مقبول رہے۔ اسپورٹس شخصیات میں بابر اعظم، ابھیشک شرما، ویرات کوہلی، حارث رؤف اور مچل اسٹارک شامل ہیں۔
موسیقاروں میں حاوی، طلحہ انجم، نمرہ مہرہ، علی ظفر اور حسن رحیم سب سے زیادہ تلاش ہوئے۔ سوشل میڈیا کری ایٹرز میں علینہ عامر، جنت مرز، خضر عمر، کنول آفتاب اور صد میر ریپر شامل ہیں۔ شو بز میں عمران اشرف، فہد مصطفیٰ، ماہرہ خان اور کنزہ ہاشمی سب سے زیادہ سرچ ہوئے۔
ٹک ٹاک کے مطابق صارفین نے پروڈکٹ ریویوز، سافٹوئیراپڈیٹ، مہندی کے ڈیزائن، بلی والی فنی ویڈیوز اور اے آئی کے استعمال جیسے رجحانات بھی سب سے زیادہ تلاش کیے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










