پی ٹی اے نے موبائل سم کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا

PTA takes major decision regarding mobile SIMs
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تمام موبائل سمز کے رجسٹریشن کے حوالے سے اہم ہدایت جاری کر دی ہے۔
اب سے ہر سم لازمی طور پر صارف کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق کسی اور کے نام پر سم استعمال کرنا قانون کی خلاف ورزی شمار ہوگی اور اس کے نتائج صارف کو بھگتنے ہوں گے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سم کے استعمال کی مکمل ذمہ داری رجسٹرڈ صارف پر ہوگی۔ صارفین اپنی کالز، میسجز اور ڈیٹا کے استعمال کے ضوابط پر مکمل عمل کریں۔ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔
پی ٹی اے نے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ ذمہ دارانہ طرزِ عمل اختیار کریں۔ اس اقدام کا مقصد مواصلاتی نظام کی حفاظت اور استحکام کو یقینی بنانا ہے۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی ذمہ داری اور قانون کی پاسداری سے پورے ملک میں ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک محفوظ اور فعال رہے گا۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










