جمعرات، 15-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

تہران میں طالبان مخالف سابق افغان سکیورٹی کمانڈر فائرنگ میں ہلاک

26 دسمبر, 2025 09:21

تہران: ایران کے دارالحکومت تہران میں طالبان حکومت کے سخت مخالف سابق افغان سکیورٹی کمانڈر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ واقعہ شہر کی مصروف ولی عصر اسٹریٹ پر پیش آیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکرام الدین سری کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے دفتر سے باہر نکل رہے تھے۔ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔

اکرام الدین سری کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

اکرام الدین سری افغانستان کی سابق حکومت کے دور میں اہم سکیورٹی عہدوں پر فائز رہے۔ وہ صوبہ تخار اور بغلان میں پولیس چیف کے طور پر خدمات انجام دے چکے تھے۔

افغان حکومت کے خاتمے کے بعد وہ طالبان کے کھلے ناقد بن گئے تھے۔ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد انہوں نے افغانستان چھوڑ دیا اور ایران میں پناہ لے لی تھی۔

ایرانی حکام نے واقعے کو ٹارگٹڈ حملہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ سکیورٹی ادارے حملہ آوروں کی شناخت اور ممکنہ محرکات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل ستمبر میں مشہد میں طالبان مخالف رہنما اسماعیل خان کے قریبی ساتھی مروف غلامی کو بھی ان کے دفتر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

ان واقعات نے ایران میں مقیم افغان سیاسی اور سکیورٹی شخصیات کی سلامتی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔