جمعہ، 16-جنوری،2026
جمعہ 1447/07/27هـ (16-01-2026م)

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات پر آمادگی مثبت قدم ہے؛ مولانا فضل الرحمان

26 دسمبر, 2025 09:52

رحیم یار خان: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات پر آمادگی کو خوش آئند قرار دیا۔

مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان بات چیت مثبت قدم ہے۔ اگر انتخابات میرٹ پر ہوتے تو مہنگائی اور استحصالی نظام نہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صدارتی نظام ناکام ہو چکا ہے۔ آزادی اظہار اور احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ صوبے بنانے کے لیے زمینی حقائق کو مدِنظر رکھنا ضروری ہے۔ انتظامی بنیاد پر زمین ہموار کیے بغیر نئے صوبے بنانے کی سوچ غلط ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ادارے آئینی دائرہ اختیار میں رہ کر کام کریں تو یہ خوش آئند ہوگا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔