لائیو شو کے دوران کس شخص نے ویڈیو کال بند کروائی؟ احسن اقبال نے وضاحت پیش کردی

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے نجی ٹی وی پر لائیو پروگرام کے دوران موبائل بند ہونے کے واقعے پر وضاحت پیش کی ہے۔
گذشتہ روز وفاقی وزیر احسن اقبال نجی ٹی وی کے ایک لائیو پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے کہ اچانک ایک شخص کی مداخلت کی وجہ سے ان کا موبائل بند ہوگیا۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین میں تشویش پھیل گئی اور سوال اٹھایا گیا کہ وفاقی وزیر کے ساتھ کیا ہوا۔
احسن اقبال نے صحافی اجمل جامی کے ٹوئٹ کے جواب میں کہا کہ یہ ایک مختصر سی رکاوٹ تھی، جس کی وجہ ایک شخص کی بحث تھی۔ وہ شخص اس بات سے لاعلم تھا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ ہی دیر بعد میں نے پروگرام دوبارہ جوائن کر لیا۔ احسن اقبال نے عوام سے درخواست کی کہ اس معاملے پر غیر ضروری سیاست نہ کی جائے۔
دوسری جانب وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ احسن اقبال نے وضاحت دی کہ کوئی بچہ غیر متوقع طور پر کمرے میں داخل ہوگیا تھا، سب کچھ ٹھیک ہے اور وزیر نے دوبارہ پروگرام جوائن کر لیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









