موبائل فونز سے متعلق بڑی خبر آگئی

When will mobile phones be available on easy installments?
نومبر 2025 کے دوران پاکستان میں موبائل فونز کی قومی درآمدات میں واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2025 کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 4.8 فیصد اضافہ ہوا، جس سے درآمدی حجم بڑھ کر 156.6 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔ گزشتہ سال نومبر 2024 میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 149.4 ملین ڈالر تھا۔
اس طرح ایک سال کے دوران درآمدات میں 7.2 ملین ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جو 4.8 فیصد بنتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس اضافے کی ایک بڑی وجہ اسمارٹ فونز کی بڑھتی ہوئی طلب ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 کے ابتدائی مہینوں میں بھی موبائل فونز کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک کے چار ماہ میں موبائل فونز کی درآمدات پر 79.40 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ کیا گیا۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر صرف 21.82 ملین ڈالر خرچ ہوئے تھے۔ اس طرح ایک سال میں درآمدی اخراجات میں 264 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ مقامی مارکیٹ میں نئی ٹیکنالوجی اور جدید فونز کی مانگ کو ظاہر کرتا ہے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










