رمضان کا آغاز کب ہوگا؟ ماہرین فلکیات نے بتادیا

When Will Ramadan Begin? Astronomers Reveal the Date
ماہرین فلکیات نے ماہِ شعبان، رمضان المبارک اور شوال کے آغاز کے حوالے سے تفصیلی فلکیاتی حسابات جاری کر دیے ہیں۔
ماہرین فلکیات کی جانب سے جاری حسابات کے مطابق شعبان، رمضان اور شوال کی متوقع تاریخیں سامنے آ گئی ہیں، تاہم حتمی اعلان رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔
مصر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار آسٹرونومیکل ریسرچ کی سن ریسرچ لیبارٹری کے مطابق اتوار 29 رجب 1447ھ کو غروبِ آفتاب کے وقت نیا چاند پیدا نہیں ہوگا۔
فلکیاتی مشاہدات کے مطابق چاند مکہ مکرمہ میں تقریباً 19 منٹ قبل اور قاہرہ میں 23 منٹ قبل غروب ہو جائے گا۔ مصر کے دیگر صوبوں میں یہ فرق 19 سے 24 منٹ کے درمیان ہوگا۔ دیگر عرب اور اسلامی دارالحکومتوں میں بھی چاند غروبِ آفتاب سے پہلے غروب ہو جائے گا، جس سے واضح ہوتا ہے کہ 29 رجب کی شام چاند نظر آنے کا امکان نہیں۔
ان حسابات کی بنیاد پر پیر 19 جنوری 2026 کو ماہِ رجب کا آخری دن اور منگل 20 جنوری 2026 کو ماہِ شعبان کے آغاز کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ ماہِ شعبان 29 دن کا ہوگا اور بدھ 18 فروری 2026 کو اختتام پذیر ہوگا۔
ماہرین کے مطابق رمضان المبارک 2026 سردیوں کے اختتام اور بہار کے آغاز میں آئے گا، جس کے باعث روزے کے اوقات نسبتاً معتدل رہیں گے۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق پہلا روزہ جمعرات 19 فروری 2026 کو ہوگا اور اس دن کا دورانیہ تقریباً 12 گھنٹے 40 منٹ ہوگا، جو بتدریج بڑھتے ہوئے 12 سے 13 گھنٹے تک پہنچ سکتا ہے۔ جغرافیائی فرق کی وجہ سے مختلف شہروں میں معمولی فرق ممکن ہے۔
فلکیاتی حسابات کے مطابق رمضان المبارک 30 دن کا ہوگا۔ آخری روزہ جمعرات 19 مارچ 2026 کو اور عیدالفطر جمعہ 20 مارچ 2026 کو متوقع ہے۔ ماہرین نے واضح کیا ہے کہ یہ تمام تاریخیں فلکیاتی حسابات پر مبنی ہیں اور حتمی فیصلہ متعلقہ مذہبی اداروں اور رویتِ ہلال کے اعلان کے بعد ہی ہوگا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












