جمعہ، 16-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

اپنی چھت اپنا گھر اسکیم میں درخواست دینے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

26 دسمبر, 2025 13:50

حکومت نے "اپنی چھت اپنا گھر” اسکیم کے لیے 10 ارب روپے جاری کر دیے ہیں تاکہ عام شہریوں کو رہائش کے مسائل کے حل میں مدد دی جا سکے۔ اس کے ساتھ ہی سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے 5 ارب روپے بھی مختص کیے گئے ہیں۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے یہ رقم آن لائن پریونشن اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کو فراہم کی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد متاثرہ افراد کی فوری مدد، رہائش کی فراہمی اور بنیادی ضروریات کو یقینی بنانا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بجٹ کی فراہمی کے بعد متاثرین تک امداد جلد پہنچائی جائے گی۔

ماہرین کے مطابق یہ اقدامات شہریوں کے لیے بڑی سہولت اور سہارا ثابت ہوں گے، خصوصاً وہ لوگ جو مالی مشکلات یا قدرتی آفات کی وجہ سے اپنے گھر کے نقصان کا شکار ہوئے ہیں۔ حکومت نے یقین دہانی کروائی ہے کہ رقم کا استعمال شفاف اور بروقت طریقے سے کیا جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔