پاکستان کا برطانیہ کے قائم مقام ہائی کمشنر کو ڈیمارش جاری

Pakistan Issues Demarche to Acting British High Commissioner
پاکستان نے برطانیہ کے قائم مقام ہائی کمشنر کو ڈیمارش جاری کردیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ طاہر اندرابی کے مطابق پاکستان نے برطانیہ کے قائم مقام ہائی کمشنر کو ڈیمارش جاری کردیا، ڈیمارش بریڈ فورڈ میں پاکستانی قونصلیٹ کے سامنے احتجاج پر جاری کیا گیا۔
طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں ایک سیاسی جماعت کے آفیشل اکاؤنٹ کو مظاہرین جمع کرنے کیلئے استعمال کیا گیا، مظاہرین نے فیلڈ مارشل کے خلاف انتہائی اشتعال انگیز اور قابل اعتراض زبان استعمال کی، امید کرتے ہیں برطانیہ شرپسندوں کے خلاف کارروائی کرے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









