جمعہ، 16-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

2026 میں ہونے والی سرکاری چھٹیوں کا شیڈول سامنے آگیا

27 دسمبر, 2025 12:21

سال 2026 میں پاکستان میں سرکاری تعطیلات کے ممکنہ شیڈول کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

 ممکنہ شیڈول کے مطابق نئے سال کی پہلی عام چھٹی 5 فروری کو یومِ کشمیر کے موقع پر ہوگی۔ اس کے بعد مذہبی تہوار عیدالفطر کی تعطیلات 21 سے 23 مارچ تک متوقع ہیں، جو ملک بھر میں منائی جائیں گی۔

یکم مئی کو یومِ مزدور کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی، جبکہ 28 مئی کو یومِ تکبیر کی مناسبت سے بھی سرکاری چھٹی دی جائے گی۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر 27 سے 29 مئی تک تین روزہ تعطیلات متوقع ہیں۔ اسلامی مہینے محرم الحرام میں عاشورہ کے موقع پر 25 اور 26 جون کو سرکاری چھٹیاں ہوں گی۔

قومی دنوں کے حوالے سے 14 اگست کو جشنِ آزادی کی عام تعطیل ہوگی۔ اسی طرح 26 اگست کو عید میلادالنبیﷺ، اور 9 نومبر کو یومِ اقبال کے موقع پر بھی سرکاری چھٹی ہوگی۔ سال 2026 میں یومِ قائداعظم اور کرسمس کی تعطیلات بھی شامل ہیں، تاہم 26 دسمبر کو صرف مسیحی ملازمین کے لیے چھٹی ہوگی۔

یہ ممکنہ شیڈول سرکاری محکموں اور مختلف اداروں کی سہولت کے لیے پیش کیا گیا ہے، تاہم حتمی اعلان متعلقہ حکومتی ادارے کریں گے۔ عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ سرکاری نوٹیفکیشن کے بعد ہی تعطیلات کے حوالے سے حتمی منصوبہ بندی کریں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔