جمعہ، 16-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق بڑی خبر آگئی

27 دسمبر, 2025 12:33

ڈرائیونگ لائسنس سندھ (ڈی ایل ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال شہریوں میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کا رجحان گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں بڑھ گیا ہے۔

حکام کے مطابق اس سال مجموعی طور پر 5 لاکھ 44 ہزار 196 شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیا، جو گزشتہ سال کے 4 لاکھ 39 ہزار 626 لائسنسز کی نسبت ایک لاکھ سے زائد زیادہ ہیں۔

ڈی ایل ایس نے بتایا کہ سندھ میں آن لائن جاری ہونے والے ڈرائیونگ لائسنسز کی تعداد بھی بڑھ کر 4 لاکھ 12 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جو جدید آن لائن سہولیات اور عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔

حکام نے کہا کہ خواتین میں بھی ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کا رجحان بڑھا ہے، گزشتہ سال 9 ہزار 993 خواتین نے لائسنس حاصل کیا، جبکہ اس سال یہ تعداد 11 ہزار 474 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک 3 لاکھ 67 ہزار 172 شہریوں کو لرنر ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ 31 ہزار 593 شہریوں نے گھر بیٹھے آن لائن سسٹم کے ذریعے اپنے پرماننٹ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی۔ 28 ستمبر 2024 سے فعال آن لائن نظام کے تحت 13 ہزار 582 شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔