جمعہ، 16-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

امام مسجد صاحبان کو ماہانہ وظیفہ کب اور کتنا ملے گا؟ حکومت نے تمام تفصیلات بتادیں

27 دسمبر, 2025 13:26

پنجاب حکومت نے امام مسجد صاحبان کے اعزازیہ پروگرام کو عملی شکل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق اس منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور فوری عمل درآمد کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں محکمہ داخلہ اور بینک آف پنجاب کے درمیان اعزازیہ کی تقسیم کے لیے معاہدہ بھی طے پایا۔ اس کے مطابق یکم جنوری 2026 سے پنجاب بھر میں تمام رجسٹرڈ امام مسجد صاحبان کو ہر ماہ 25 ہزار روپے فی کس اعزازیہ دیا جائے گا۔

 پہلا اعزازیہ پے آرڈر کے ذریعے فراہم کیا جائے گا، جبکہ بعد ازاں ہر ماہ رقم ڈیبیٹ کارڈ کے ذریعے وصول کی جا سکے گی۔ حکومت اس پروگرام کے لیے ہر ماہ ڈیڑھ ارب روپے سے زائد رقم مختص کرے گی۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ نفرت انگیز بیانات یا ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے نام اعزازیہ کی فہرست سے خارج کیے جائیں گے۔ پہلے اعزازیہ کا پے آرڈر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں دستیاب ہوگا تاکہ قانونی اور انتظامی کارروائی مکمل ہو سکے۔

حکومت کا مقصد اعزازیہ پروگرام کے ذریعے امام مسجد صاحبان کی مالی معاونت کے ساتھ ساتھ معاشرتی خدمات کی حوصلہ افزائی اور مذہبی قیادت کے مثبت کردار کو فروغ دینا ہے۔ اس منصوبے کے تحت شفاف اور موثر طریقے سے اعزازیہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ ہر رجسٹرڈ امام مسجد صاحب بروقت اور مستحق اعزازیہ وصول کر سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔