سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر؛ سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنادیا

Important news for government employees; Supreme Court delivers major verdict
سپریم کورٹ نے مرحوم سرکاری ملازمین کے کوٹے سے متعلق سندھ حکومت کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔
عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ جو مقدمات پہلے ہی نمٹ چکے ہیں، انہیں دوبارہ نہیں کھولا جا سکتا۔
عدالت عظمیٰ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے احکامات میں کوئی قانونی خلا موجود نہیں اور کوٹے سے متعلق قوانین کی منسوخی کے فیصلے کو ماضی پر لاگو نہیں کیا جا سکتا۔
جنرل پوسٹ آفس کیس کے فیصلے کا اطلاق صرف مستقبل میں ہوگا اور سابقہ نمٹائے گئے مقدمات پر نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے مرحوم سرکاری ملازمین کے ورثا کو ملازمت دینے کے احکامات جاری کیے تھے۔ ہائیکورٹ نے 2019 سے 2023 کے درمیان ورثا کو ملازمت دینے کے حوالے سے حکم دیا تھا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









