تھائی لینڈ – کمبوڈیا تنازع: تین روزہ مذاکرات کے بعد جنگ بندی پر عملدرآمد شروع

تھائی لینڈ – کمبوڈیا تنازع: تین روزہ مذاکرات کے بعد جنگ بندی پر عملدرآمد شروع
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جاری سرحدی جھڑپوں کے بعد بالآخر جنگ بندی پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تین روزہ مذاکرات کے نتیجے میں طے پانے والا معاہدہ ہفتے کی شام مقامی وقت کے مطابق 5 بجے نافذ ہوا۔
مشترکہ اعلامیے میں دونوں ممالک نے فوری طور پر فائر بندی، فوجی نقل و حرکت روکنے اور سرحدی علاقوں سے بے گھر ہونے والے شہریوں کو گھروں کو واپس جانے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے۔ اس کے علاوہ تخریب کاری اور سائبر جرائم کے خلاف مشترکہ تعاون کا بھی اعلان کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق جنگ بندی کے 72 گھنٹے مکمل ہونے کے بعد تھائی لینڈ میں قید کمبوڈیا کے 18 فوجیوں کو رہا کر دیا جائے گا، جو جولائی سے حراست میں ہیں۔
واضح رہے کہ 20 روز تک جاری رہنے والی اس سرحدی کشیدگی کے دوران کم از کم 101 افراد ہلاک جبکہ 50 لاکھ سے زائد لوگ بے گھر ہوئے۔
دونوں ممالک کے درمیان تنازع 817 کلومیٹر طویل سرحد کے غیر واضح حصوں پر خودمختاری کے معاملے پر ایک صدی سے چلا آ رہا ہے، جو وقتاً فوقتاً شدت اختیار کرتا رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












