جمعرات، 15-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

پاکستان نے صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کو مسترد کردیا

28 دسمبر, 2025 08:30

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان صومالیہ کی خودمختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان اسرائیل کی جانب سے نام نہاد صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اعلان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسے غیر قانونی اور اشتعال انگیز اقدامات بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں، جو نہ صرف صومالیہ بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں، اس نوعیت کے اقدامات علاقائی کشیدگی کو بڑھا سکتے ہیں اور تنازعات کو ہوا دینے کا سبب بن سکتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ صومالیہ کی وحدت کے خلاف کسی بھی اقدام کو مسترد کرے اور بین الاقوامی قوانین و اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام یقینی بنائے۔

دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان صومالیہ کی خودمختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کی مکمل اور غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا اور صومالی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔