جمعہ، 16-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی دو ایئر ہوسٹس کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی

28 دسمبر, 2025 08:45

قومی ائیر لائن کی جدہ سے ملتان آنے والی پرواز میں تعینات دو فضائی میزبانوں کے درمیان جھگڑے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں خواتین کے درمیان تلخ کلامی بڑھتے ہوئے ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی، جو جدہ ایئرپورٹ کے ڈیپارچر لاؤنج میں ہوئی۔

واقعے کے دوران ائیر لائن کے ایک افسر نے مداخلت کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کیا اور دونوں فضائی میزبانوں کو الگ کیا۔ اس دوران پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ 23 دسمبر کو پیش آیا تھا، انتظامیہ نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ضابطے کے تحت دونوں فضائی میزبانوں کو معطل کردیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔