جمعہ، 16-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

نجی اسکولوں میں امتحانات پر پابندی عائد

28 دسمبر, 2025 09:20

خیبرپختونخوا میں نجی اسکولوں کے امتحانات کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

 پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی (PSRA) نے تمام نجی اسکولوں کو موسم سرما کی تعطیلات کے دوران امتحانات منعقد کرنے سے منع کردیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں اتھارٹی نے کہا ہے کہ کچھ نجی اسکولوں نے تعطیلات کے دوران امتحانات کا شیڈول جاری کیا، جو قواعد کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اتھارٹی نے ہدایت کی ہے کہ اس مدت کے دوران کسی بھی امتحان کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ 2017 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اتھارٹی نے مزید کہا کہ کسی بھی نجی اسکول یا تعلیمی ادارے کو موسم سرما کی تعطیلات میں امتحانات کی اجازت نہیں ہوگی اور پہلے جاری کردہ تمام رہنما خطوط پر سختی سے عمل کیا جانا ضروری ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے تعطیلات کا شیڈول بھی پہلے ہی جاری کر دیا ہے۔ صوبے کے سمر زونز میں اسکول یکم جنوری سے 15 جنوری تک بند رہیں گے، جبکہ سرد علاقوں میں تعلیمی ادارے 22 دسمبر 2025 سے 28 فروری 2026 تک بند رہیں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔