وفاقی حکومت نے عادل فاروق راجا پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی عائد کردی

وفاقی حکومت نے عادل فاروق راجا پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی عائد کردی
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث مبینہ شرپسند عادل فاروق راجا کے خلاف سخت اقدامات کیے ہیں۔
وزارتِ داخلہ کی جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عادل فاروق راجا کا نام انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت فورتھ شیڈول اور کالعدم افراد کی فہرست میں شامل کردیا گیا ہے۔
وزارتِ داخلہ کے مطابق عادل فاروق راجا کی سرگرمیاں پاکستان کی قومی سلامتی، عوامی نظم و نسق اور ملکی مفادات کے لیے شدید خطرہ ہیں اور ان کا طرزِ عمل ملک کی خودمختاری کے منافی ہے۔
حکومت نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے افراد کے خلاف قانونی کارروائی لازمی ہے تاکہ ریاست مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا سکے۔
قانونی ماہرین کے مطابق فورتھ شیڈول میں شامل افراد پر متعدد پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں، جن میں بینک اکاؤنٹس کی منجمدگی، جائیداد کی ضبطی، شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی منسوخی، اور سفری پابندیاں شامل ہیں۔
وفاقی حکومت کا یہ اقدام ایسے عناصر کے خلاف مضبوط پیغام ہے جو ملک کی سالمیت اور عوامی نظم و نسق کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، اور اس کے ذریعے ریاست مخالف سرگرمیوں پر کڑی نگرانی یقینی بنائی جائے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









