کراچی میں ایک اور بچہ کھلے مین ہول میں گِر کر جاں بحق

کراچی میں ایک اور بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق
کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن سیکٹر 6 جی میں کھلے مین ہول میں گرنے سے 8 سالہ بچہ دلبر علی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچہ گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اچانک گلی میں موجود گٹر میں گر گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت گٹر پر کوئی ڈھکن موجود نہیں تھا، جس کے باعث یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ گلی میں موجود دیگر بچوں نے فوری طور پر دلبر علی کے اہلِ خانہ کو اطلاع دی۔
واقعے کے بعد شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں کھلے مین ہولز کو فوری طور پر بند کیا جائے تاکہ قیمتی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











