منگل، 30-دسمبر،2025
منگل 1447/07/10هـ (30-12-2025م)

50 ویں چیف آف آرمی اسٹاف پولو اینڈ ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ کا انعقاد

30 دسمبر, 2025 11:22

جناح پولو فیلڈز لاہور میں 50 ویں چیف آف آرمی اسٹاف پولو اینڈ ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کور کمانڈر لاہور اور چیئرمین پاکستان پولو فیڈریشن نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔ چیمپئن شپ کو کھیلوں میں روایت، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت کی عکاس قرار دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 8 ٹیموں نے حصہ لیا، جس میں پشاور کور نے پہلی اور گوجرانوالہ کور نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ مہمان خصوصی فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔