ممتاز عالم دین انتقال کرگئے

A prominent religious scholar has passed away
ملک کے معروف دینی عالم مفتی سید مختارالدین شاہ اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔
مفتی سید مختارالدین شاہ جامعہ زکریا دارالامان کربوغہ شریف، ہنگو میں شیخ الحدیث کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سرپرست بھی تھے۔ انہوں نے طویل عرصے تک دینی تعلیم، تربیت اور اصلاح کے میدان میں خدمات سرانجام دیں۔ ان کی زندگی علم و عمل کا حسین امتزاج تھی۔
مرحوم نے متعدد دینی اور اصلاحی کتابیں بھی تحریر کیں، جن سے طلبہ اور عام افراد نے رہنمائی حاصل کی۔ کربوغہ شریف ہنگو میں قائم ان کی خانقاہ دین سیکھنے، اصلاح نفس اور روحانی تربیت کا ایک معروف مرکز تھی، جہاں دور دراز علاقوں سے لوگ آتے تھے۔
مفتی سید مختارالدین شاہ کی نمازِ جنازہ آج دوپہر 2 بجے مرکز دارالایمان والتقویٰ کربوغہ شریف ہنگو میں ادا کی جائے گی۔ بڑی تعداد میں علما، طلبہ اور عقیدت مندوں کی شرکت متوقع ہے۔
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفتی سید مختارالدین شاہ امت مسلمہ کے لیے ایک قیمتی سرمایہ تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرحوم کی دینی، علمی، ملی اور اصلاحی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ مولانا فضل الرحمان نے اہلِ خانہ اور عقیدت مندوں سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











