شادی کیلئے شدید دباؤ پر معروف بھارتی اداکارہ نے خودکشی کرلی

Renowned Indian actress commits suicide due to intense pressure for marriage
کنڑ اور تامل ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ نندنی سی ایم نے خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کنڑ اور تامل ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ نندنی سی ایم بنگلورو میں اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔ پولیس کے ابتدائی بیان میں بتایا گیا ہے کہ واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے، تاہم حتمی نتیجہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئے گا۔
پولیس حکام کے مطابق اداکارہ نے مرنے سے پہلے ایک تحریری نوٹ چھوڑا ہے۔ اس نوٹ میں انہوں نے والدین کی جانب سے شادی کے لیے دباؤ اور مسلسل ذہنی پریشانی کا ذکر کیا ہے۔ نوٹ والدین کے نام لکھا گیا، جس میں کہا گیا کہ وہ اس وقت شادی کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں تھیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نندنی کو اپنی مرضی کے خلاف فیصلوں پر مجبور کیا جا رہا تھا۔ اسی دباؤ کی وجہ سے وہ شدید ذہنی تناؤ اور ڈپریشن کا شکار تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوٹ میں درج تمام نکات کو تفتیش کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق موت کی اصل وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم اور دیگر شواہد کے بعد کیا جائے گا۔ تاحال اس حوالے سے کوئی حتمی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ اہلِ خانہ اور قریبی افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نندنی سی ایم حال ہی میں تامل ڈرامہ سیریل ’’گوری‘‘ میں نظر آئی تھیں۔ اس سیریل میں ان کے کردار کی موت زہر پینے سے دکھائی گئی تھی۔ تاہم حکام نے واضح کیا ہے کہ ڈرامے کے منظر اور اداکارہ کی موت کے درمیان کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا اور یہ محض اتفاق ہو سکتا ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












