منگل، 30-دسمبر،2025
منگل 1447/07/10هـ (30-12-2025م)

سرکاری ملازمین کیلئے بُری خبر؛ حکومت نے بڑی پابندی عائد کردی

30 دسمبر, 2025 10:56

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے سرکاری ملازمین کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

 ان ہدایات کا مقصد سرکاری امور میں غیر جانبداری کو یقینی بنانا ہے۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ کوئی بھی سرکاری ملازم سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکے گا۔ اس پابندی کا اطلاق جلسوں، جلوسوں اور سیاسی اجتماعات پر ہوگا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق سرکاری عہدے یا حیثیت کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران مکمل طور پر غیر جانبدار رہیں۔ کسی سیاسی جماعت یا نظریے کی حمایت یا مخالفت سرکاری اصولوں کے خلاف سمجھی جائے گی۔

اعلامیے میں سوشل میڈیا کے استعمال پر بھی واضح پالیسی بتائی گئی ہے۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی سیاسی مواد شیئر نہیں کر سکیں گے۔ اس میں سیاسی پوسٹس، بیانات، تصاویر یا ویڈیوز شامل ہیں۔ کسی بھی قسم کی سیاسی تشہیر یا مہم کا حصہ بننا ممنوع ہوگا۔

محکمہ تعلیم نے خبردار کیا ہے کہ ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قواعد کے مطابق تادیبی اقدامات ہوں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔